• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بندش اسلام دشمنی ہے: ملائیشیا

اتوار 16-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7867
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کے ہاتھوں قبلہ اوّل میں نماز اور اذان پر پابندی کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ملائیشیا نے قبلہ اوّل کی بندش کو اسرائیلی ریاست کی اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش بین الاقوامی قوانین، مذہبی آزادیوں اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کرنا مقدس اسلامی مقامات کی بے حرمتی اور توہین کے ساتھ ساتھ کرڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست دانستہ طور پر فلسطینیوں پرمذہبی قدغنیں عائد کرنے اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی توہین کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ملائیشیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین مذہبی آزادی کی پرزور حمایت کرتے ہیں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔  قبلہ اوّل کی بندش بھی اسرائیل کی مذہبی جارحیت اور مذہبی آزادیوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور تین فلسطینی فدائیں کی شہادت کے بعد صہیونی ریاست نے قبلہ اوّل کو نماز اور اذان کے لیے بند کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بندش اسلام دشمنی ہے: ملائیشیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.