• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے ہائی سیکیورٹی زون کے اندر مسافر بس میں دھماکہ

پیر 23-12-2013
in عالمی خبریں
0
plf bomb
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ شہر اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب [تل الربیع] میں ایک مسافر بس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو جنوبی تل ابیب میں بیت یام کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اپنے روٹ پر سواریاں لے جا رہی تھی۔

صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے بس میں ایک مشکوک بیگ دیکھا اور فوری طور پر تمام سواریوں کو نیچے اتار دیا گیا۔ اس کے ساتھ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیگ کھولا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا، قریب کھڑے چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں یہ واقعہ کئی سال بعد پہلی مرتبہ پیش آیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے فوری طور پر اس کارروائی کو فلسطینی مزاحمت کاروں  کے کھاتے ڈالنا شروع کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.