رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کی مدد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے مگر ہم فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی کسی صورت میں حمایت نہیں کی جائے گی۔
ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ حال ہی میں نے بیت المقدس کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات اور یہودی توسیع پسندی دیکھ کر بہت دکھ پہنچا ہے۔ بیت المقدس اسرائیل کے محاصرے میں ہے، مگر صہیونی ریاست کو القدس کا محاصرہ ختم کرنا ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی صہیونی ریاست کی حمایت جاری رکھیں گے مگر مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی کسی صورت میں حمایت نہیں کی جایے گی۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی مخالفت میں یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب حال ہی میں برطانوی حکومت نے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کی تحریک کو غیر موثر بنانے کے لیے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی کوششیں شروع کی ہیں۔