• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی غرب اردن میں زمین آپریشن کرنے کی دھمکی

پیر 05-10-2015
in عالمی خبریں
0
Israel Operation
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی کی آڑ میں علاقے میں سنہ 2002 ء کی طرز پرایک بڑا زمینی آپریشن کرنے کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر مواصلات "یسرائیل کاٹز” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ 2002 ء میں اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں "حفاظتی دیوار” کے نام سے ایک زمینی آپریشن کیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔ اب ایک بار پھر ایسے ہی آپریشن کے لیے حالات پیدا ہوچکے ہیں۔ اس لیے ممکن ہے کہ کسی بھی وقت غرب اردن میں زمینی فوجی دستے داخل کردیے جائیں۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لیے ہم کسی بھی وقت "حفاظتی دیوار 2 ” آپریشن شروع کرسکتے ہیں۔

خیال رہےکہ سنہ 2002 ء میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں "حفاظتی دیوار” کے نام سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ آپریشن سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کے محاصرے تک جاری رہا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غرب اردن میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب حالیہ ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں مین چار یہودی آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.