اروین سٹی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی طلباء نے اسرائیل کے حمایت میں ہونے والے پروگرام کو رکوا دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اروین سٹی میں واقع کیلفورنیا یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیل کی حمایت میں
ہونے والے پروگرام کو منعقد نہیں ہونے دیا جس میں بعض صیہونی فوجی شریک تھے۔
امریکہ اور یورپ میں شہری حقوق اور طلباء تنظیموں کے کارکنوں کی اکثریت فلسطین کی حامی ہے۔ یورپ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی ان دنوں شدت اختیار کرگئی ہے۔