• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی جنوبی فلسطین کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کے لیے قانون سازی

جمعہ 04-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0529
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ نے جنوبی فلسطین کے سنہ 1948 ء میں صہیونی ریاست کے قبضے میں چلے گئے فلسطینی علاقوں میں موجود تمام مساجد میں اذان پرپابندی کے لیے قانون سازی کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ اتوار کو کابینہ کی آئین ساز کمیٹی میں ایک مسودہ قانون پر غور کیا جائے گا جس میں سنہ 1948 ء کے علاقوں کی مساجد میں اذان پرپابندی ، مساجد میں دینی تعلیم وتبلیغ کی روک تھام اور اسرائیل مخالف دعوتی مہمات کی روک تھام کی تجاویز شامل ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ میں فلسطین کےسنہ 1948 ء کے علاقوں میں موجود مساجد میں اذان پرپابندی کے لیے بحث کی گئی تھی جس کے بعد آئین ساز کمیٹی کے سامنے ایک نیا مسودہ قانون پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شدت پسند اسرائیلی مذہبی سیاسی جماعت ’’جیوش ہوم‘‘ کے رکن پارلیمنٹ موطی یوگیو نے مساجد میں اذان پرپابندی کے لیے مسودہ قانون تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے کنیسٹ کے اجلاس کےدوران بھی کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی شہر الجلیل، جزیرہ نما النقب، بیت المقدس، یافا اور تل ابیب میں مسلمانوں کی سینکڑوں مساجد اور مذہبی مراکز یہودی آباد کاروں کے لیے سخت پریشانی کا موجب بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ان علاقوں کی مساجد میں روز مرہ کی بنیاد پر اذان سے یہودیوں کے آرام و سکون میں خلل پیدا ہوتاہے۔ اس لیے حکومت مساجد میں اذان پرپابندی کے لیے فوری قانون سازی شروع کرے۔

بعد میں اسرائیل کی حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کے ارکان میکی زوھر، نوریٹ کورن جب کہ ’’ We All ‘‘ پارٹی کے مراو بن آریے بھی موطی یوگیو کے ہمنوا بن گئے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کی جنوبی فلسطین کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کے لیے قانون سازی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.