مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ لیونی نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جنگ میں شکست ہوگئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین الیوم کی رپورٹ میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ زیپی لیونی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف جنگ میں شکست ہوئی ہے۔اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ کی حالیہ جنگ میں حماس نے شکست دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ لبنان نے بھی 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست دی تھی۔