• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا:اسٹیٹ کنٹرولر

جمعرات 08-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5262
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء میں جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران داخلی محاذ کو جنگ کے لیے تیارنہیں کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ اس وقت بھی کسی نئی میزائل جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر غزہ پرحملہ کیا جاتا ہے تو جواب میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے یہودی آباد کاروں کے لیے مہلک اور خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر’’یوسف شابیرا‘‘ کے دفتر سے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران بھی اسرائیل کا داخلی محاذ جنگ کے لیے تیارنہیں تھا۔ سیکیورٹی کے امور میں بہت سی خامیاں تھیں۔ غزہ کے گرد تعینات اسرائیلی فوجی اوررہائش پذیر یہودی آبادکاروں کی سیکیورٹی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ یہ صورت حال اب بھی برقرار ہے اور اسرائیل کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی محاذ کی سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت جاری رہتی ہے مگر دو سال کے دوران 50  فی صد یہودی آباد کاروں کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ بقیہ پچاس فی صد یہودی آباد کار اب بھی حالات کے رحم وکرم پر ہیں۔

یوسف شابیرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی داخلی سلامتی کے لیے فلسطینیوں کے راکٹوں کے خطرے کے مطابق کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس ہزاروں کی تعداد میں راکٹ موجود ہیں جو سنہ 1948ء کے ان فلسطینی علاقوں کے لیے خطرہ ہیں جنہیں صہیونی ریاست میں ضم کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا:اسٹیٹ کنٹرولر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.