مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمرجسنی یونٹ کی خصوصی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ جنگ کے لیے تیار نہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایمرجنسی یونٹ کے اہلکاروں کی طرف سے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی گئی اور کہا ہے کہ وہ وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے بیان پر یقین نہیں کرتے۔ اگر انہوں نے جنگ پر اصرار کیا تو وہ کمیٹی سے نکل جائیں گے۔اخبار نے ’قومی ایمرجنسی اتھارٹی میں کیا ہورہا ہے؟‘ کے عنوان سے لکھا ہے کہ اسرائیل کا داخلی محاذ جنگ کے لیے تیار نہیں۔ اسرائیل کو بجٹ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہ کمیٹی اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین کی جانب سے قائم کی گئی ہے مگر اس کی قائم کردہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ داخلی محاذ کے حوالے سے سخت تشویش میں مبتلا ہے۔
فلسطینی ایمرجنسی اتھارٹی کے ایک سینیر عہدیدار نے لائبرمین سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدےسے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایمرجنسی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل داخلی سطح پر سخت دباؤ اور مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ موجودہ حالات میں ملک جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔