• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا اپنے خلاف ’آئی سی سی‘ میں جنگی جرائم کی تحقیقات رکوانے کا مطالبہ

اتوار 18-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf demand-to-stop
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے امریکا اور دوسرے حلیف ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی فوج داری عدالت کو صہیونی ریاست کےخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات رکوانے کے لیے مداخلت کریں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کے مطابق ہفتے کہ شام وزیراعظم نیتن یاھو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ تل ابیب کے خلاف عالمی کریمنل کورٹ کے تحت جنگی جرائم کی تحقیقات رکوانے کے لیے دباو ڈالیں۔

خیال رہے کہ پرسوں جمعہ کے روز بین الاقومی عدالت انصاف نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں غیرانسانی سرگرمیوں اور جنگی جرائم کے ابتدائی جائزے کا آغاز کررہی ہے جس کے تحت آگے چل کریہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا صہیونی ریاست کے خلاف باضابطہ جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلایا جائے یا نہیں۔

آئی سی سی پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ابتدائی جائزہ رپورٹ مرتب کررہے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا فلسطین میں کسی ایک فریق کے ہاتھوں جنگی جرائم کا آغاز ہوا ہے یا نہیں۔ اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سخت برہمی کے انداز میں اس میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو آئی سی سی کے فیصلے کا سن کر غصے سے کھول رہے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی وزارت خارجہ نے بھی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کارروائی یک طرفہ ہورہی ہے جس میں صرف اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ جنگی جرائم کا ارتکاب فلسطینیوں نے بھی کیا ہے جو اسرائیلیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ حملے کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بین الاقوامی فوج داری عدالت کے فورم سے صہیونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کسی قیمت پر قبول نہیں ہیں۔ اسرائیل عالمی عدالت کے فیصلے کو کلیتا مسترد کرتا ہے۔

نیتن یاھوکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد حماس اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ قائم کرے گی۔ یہ حیران کن بھی نہیں کیونکہ جب حزب اللہ، داعش اور القاعدہ کے جنگی جرائم کی تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں تو اسرائیل کو جنگی جرائم کے الزام میں کیوں پھنسایا جا رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.