• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل پر سعودیہ، اردن کا دباؤ ، القدس میں ترکی کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی!

پیر 09-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11458
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اردن اور سعودی عرب کی شکایت کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ترکی کی فلاحی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ صیہونی ریاست کی قومی سلامتی کمیٹی نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور القدس میں اسلامی مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ترکی کی تنظیموں کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام حال ہی میں اردن اور سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کو کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان دونوں عرب ملکوں نے صیہونی ریاست کو شکایت کی تھی ترکی کی جانب سے بیت المقدس میں فلاحی سرگرمیوں پرانہیں تشویش ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کی ریلیف ایجنسی ’ٹیکا‘ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ سمیت القدس میں کئی دوسرے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ برس اردن اور سعودی عرب نے اسرائیل سے القدس میں ترکی کی بڑھتی سرگرمیوں پر شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ تل ابیب بیت المقدس میں ترکی کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے اقدامات کرے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق سعودی عرب اور اردن کو تشویش ہے کہ القدس میں ترکی اپنا اثرو نفوذ بڑھا کر ان دونوں ملکوں کی اہمیت کو کم کررہا ہے۔ دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ القدس میں مقامی فلسطینی آبادی اردن اور سعودی عرب کی حکومتوں سے زیادہ ترکی کی حکومت کو پسند کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.