مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے سائنسی و ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ کے بائیکاٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 10 کے مطابق صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ سے علیحدگی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔جمعرات کو ٹی وی پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’یونیسکو‘ کی خاتون ڈائریکٹر جنرل ’اوڈری اوزلائی‘ کی دعوت قبول کر لی ہے۔ وہ 26 ستمبر کو ’یونیسکو‘ کے زیراہتمام نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ’انسداد اسلامائیزیشن‘ کانفرس میں شرکت کریں گے۔
ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاھو ’یونیسکو’ کی خاتون سربراہ سے ملاقات کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مسز اوزلائی سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ برس ’یونیسکو‘ پر فلسطینیوں کی طرف داری کا الزام عائد کرتے ہوئے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔