• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق فرانسیسی تجویز مسترد کردی

جمعہ 29-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1175
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں فرانس کی جانب سے عالمی امن کانفرنس بلانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرائط قبول نہیں کرے گا۔ امن عمل آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی غیرمشروط بات چیت شروع کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کو فرانس کی مشرق وسطیٰ عالمی امن کانفرنس سے اتفاق نہیں ہے۔ تل ابیب کے پاس مسئلے کے حل کا اس سے بہتر فارمولہ موجود ہے اور وہ دو طرفہ بات چیت کی غیرمشروط بحالی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طورپر غیر مشروط بات چیت کی بحالی کے تیار ہے۔ فوری بات چیت کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی تمام سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے فرانسیسی وزیرخارجپ جان مارک ایرولٹ نے ایک بیان میں کہا تھا تھا کہ پیرس 30 مئی کو فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے لیے عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ کانفرنس فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے فریقین پر دباؤ ڈالے گی۔ اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی فرانس کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے رجوع سےدستبردار ہوچکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق فرانسیسی تجویز مسترد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.