• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے فلسطینی رہنما کا ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کر دیا

جمعہ 17-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1703
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے سینیر رکن اور سرکردہ سیاست دان محمد المدنی کو جاری کردہ خصوصی سفری کارڈ منسوخ کرتے ہوئے انہیں غرب اردن سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے سے محروم کردیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی وزیردفاع کے اقدام کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے خصوصی حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے سینیر رکن محمد المدنی کو جاری کردہ ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کردیا جائے تاکہ وہ سنہ 1948ء کے علاقوں میں داخل نہ ہوسکیں۔

خیال رہے کہ محمد المدنی تحریک فتح کے زیراہتمام اسرائیلیوں سے سماجی سطح پر رابطے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ ہیں اور وہ اس مقصد کے لیے اندرون اسرائیل آتے جاتے رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیردفاع کا کہنا ہے کہ محمد المدنی کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور وہ صہیونی سماج میں انتشار پھیلانے کی کوشش اور اسرائیل کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ لائبربین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ محمد المدنی مشرقی ملکوں کےیہودیوں کی نمائندہ تنظیموں اور عرب جماعتوں کو اسرائیلی حکومت کے خلاف اکسانے کے علاوہ جزیرہ نما النقب کے رہائشی فلسطینی بدوؤں کو صہیونی ریاست کے خلاف اکساتے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی رابطہ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک ایک بیان میں محمد المدنی کا وی آئی پی سفری کارڈ منسوخ کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع کو المدنی کےحوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد المدنی کو سفر سے روکنا اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سماجی رابطے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے فلسطینی رہنما کا ’وی آئی پی‘ سفری کارڈ منسوخ کر دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.