• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے غزہ میں سونے کی درآمدات و برآمدات پر پابندی عائد کردی

بدھ 30-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0832
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی جانب سے اچانک ایک تازہ فیصلے میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں سونے کی درآمدات وبرآمدات پرپابندی عائد کردی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی گذرگاہ امور کے ڈائریکٹر نظمی مھنا نے منگل کو غزہ میں ایک نیوز کانفرنس کےدوران بتایا کہ اسرائیلی بارڈر حکام کی جانب سے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت نے غزہ کی پٹی کو سونے کی ترسیل اور اس کی درآمدات وبرآمدات پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مھنا کا مزید کہنا ہے کہ ممکن ہے اسرائیلی حکام کی جانب سے سونے درآمدات وبرآمدت پر یہ پابندی ایک ماہ کےلیے ہو مگر انہیں اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ہے۔

ادھر غزہ میں جیولر ایسوسی ایشن کے رکن ابوبلال عطوہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے سے فلسطینی معیشت بالخصوص غزہ کی پٹی میں سونے اور جیولری کے کاروبار پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں بعض غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں سونے کےزیورات کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا جس کےبعد یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ غزہ کے تاجروں کو سونے کے حصول اور زیورات سازی میں آسانی ہوگی مگر اسرائیلی حکومت کے اس تازہ فیصلے سے فلسطینی عوام کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے غزہ میں سونے کی درآمدات و برآمدات پر پابندی عائد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.