(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جزیرہ نما النقب کے جنوب مغرب میں واقع ’نیتفوت‘ اور ’سدیروت‘ یہودی کالوںیوں کے قریب ایئر ڈیفنس سسٹم ’’آئرن ڈوم‘‘ کی تازہ بیٹریاں نسب کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے حال ہی میں فوج کو جزیرہ نما النقب کی دو یہودی کالونیوں میں بیٹریاں نصب کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیل کے ہاں امریکا کے تعاون سے تیار کردہ اس ایئر ڈیفنس سسٹم کا نام ہے جو غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں تیار کردہ مقامی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
