• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے جارحیت کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں: سویڈن

ہفتہ 17-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf beyond-limits
0
SHARES
0
VIEWS

سویڈن کی حکومت نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ صہیونی ریاست نے من مانی اور جارحیت کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سویڈن کی وزیرخارجہ مارگوٹ فالسٹروم نے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جس لب ولہجے میں اسرائیلی ہم سے بات کرتے ہیں وہ نہ صرف ہمارے اور امریکا کے لیے ناپسندیدہ ہی نہیں بلکہ سب کے لیے باعث تعجب ہے۔

مسز فالسٹروم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک، فلسطین، اسرائیل اورامن کی حمایت کرتا ہے لیکن اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور ناقابل قبول خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن فلسطین میں کے مقبوضہ عرب علاقوں میں اسرائیل کی یہودی کالونیوں کی تعمیر کا مخالف ہے اور ہم اسرائیل کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے تل ابیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاری دیر پا امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

خیال رہے کہ سویڈن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ایک سال قبل اس وقت سامنے آئی تھی جب سویڈش وزیراعظم اسٹیفن لوفین نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے ساتھ ساتھ آزاد اور مکمل طور پر خود مختار فلسطینی ریاست کو بھی تسلیم کرلینا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی راہ ہموار کی جاسکے۔

سویڈن کے اس اقدام کے رد عمل میں صہیونی حکومت کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس میں متعین سویڈن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.