رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی مظاہرین کے حملوں کے بعد یہودی کالونیوں میں اسکولوں کو بند کرنا اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس بیت المقدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں اپنے ان فلسطینی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے احتجاج کی ایک نئی مثال قائم کرکے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے چند ایام میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ہاتھوں چاقو سے حملوں کےواقعات کے ساتھ ساتھ دفاع قبلہ اول میں پرتشدد مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ فلسطین میں مظاہروں میں شدت آنے کے بعد اسرائیلی حکومت نے یہودی کالونیوں میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
