• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے خفیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت

ہفتہ 09-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0946
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نتین یاھو اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد صہیونیت کیمپ کے سربراہ ازحاق ہیرٹزوگ کے درمیان مخلوط قومی حکومت کی تشکیل کے لیے خفیہ مذاکرات میں غیرمعمولی پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد ایک بار پھرمخلوط حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کئی ہفتوں سے جاری تھے۔ حالیہ ایام میں ہونے والے مذکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وزیراعظم نیتن یاھو اور اپوزیشن لیڈر اٹزحاق ہرٹزوگ نے قومی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم امور سے اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کئی ہفتوں سے جاری تھی تاہم رکن پرالیمنٹ ہیرٹزوگ پر کرپشن کے الزامات عاید ہونے کےبعد بات چیت کا سلسلہ رک گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے تاہم کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کہ آیا کہ قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کس نوعیت کی پیش رفت ہوئی ہے۔ ہرٹزوگ کے قریبی حلقوں کی جانب سے بھی مسلسل خاموشی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر انصاف ایلیٹ چاکید نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی جماعت صہیونیت کیمپ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے میں رکاوٹ نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی تشکیل کی صورت میں بھی ان کی جماعت اہم نوعیت کی وزارتوں سے دستبردار نہیں ہوگی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے خفیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.