اسرائیلی حکومت کے متعدد دفاتر میں استعمال ہونے والے کمپیوٹروں پر گزشتہ ہفتے وائرس کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس حملے میں ‘ٹروجان ہارس’ نامی وائرس کو متعدد حکومتی وزارتوں کے سروز کے ذریعے داخل کیا گیا۔
عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق ‘ٹروجان ہارس’ وائرس ای میل اٹیچمنٹ فائلز کے ذریعے ارسال کیا گیا۔ ان ای میلز کے عنوان میں اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف بینی گانٹز کا نام تحریر تھا۔
اخبار کے مطابق ‘بینی گاٹنز’ وائرس دراصل سائبر حملے کا سبب ہے جس کے باعث اسرائیلی پولیس کو اپنے اور دیگر سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز سویلین نیٹ ورک سے الگ کرنے پڑے۔ اعلی حکومتی عہدیداروں کے حوالے ہارٹز اخبار نے مزید بتایا کہ پولیس پر وائرس حملے کے مضمرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین