اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دائیں بازو کے حکمران اتحاد کو بہت کم اکثریت سے برتری حاصل ہے۔
لیکوڈ کی سربراہی میں انتخابی اتحاد نے بدھ کے روز ہونے والے انتخابی معرکے میں پارلیمنٹ [کینیسٹ] کی کل 120 نشتوں میں 61 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ‘الیسار’ کو 59 نشتیوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اسرائیل میں منگل کو عام انتخابات کے موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
مختلف ٹی وی چینلز کے ایگزٹ پولز میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی معتدل جماعت ’یاش آتِد‘کو غیر متوقع طور پر کافی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اس جماعت کی قیادت ٹی وی کی معروف ایک شخصیت یائیر لاپِد کر رہے ہیں۔ اس جماعت کو 19 نشتیں ملی ہیں۔
انتہائی دائیں بازو کی مذہبی قوم پرست جماعت ’جیوش ہوم’ کو بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ اس جماعت کی سربراہی ایک امیر اسرائیل کارباری شخصیت نفتالی بینیٹ کر رہے ہیں جو کہ نیتن یاہو کہ سابق چیف آف سٹاف رہ چکے ہیں۔ عرب اتحاد کو تین نشتین ملی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین