(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر مستقبل قبضہ نہیں جما سکتا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی حثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے آخری خطاب میں صدر براک اوباما نے کہا کہ اسرائیل کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ فلسطینی سرزمین پر ہمیشہ کے لیے قبضہ نہیں جما سکتا۔ براک اوباما نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ فلسطینیوں پر تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینی اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو بقول ان کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وہ مستقل طور پر فلسطینی علاقوں پر قبضہ اور وہاں کالونیاں قائم نہیں کرسکتا۔
