فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمشنر نیوکلیس سائلیکیوٹز نے ایک بیان عالمی برادری اور یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات کے حقائق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن فوری طور پر فلسطین روانہ کرے تاکہ غرب اردن اور بییت المقدس میں صہیونی آباد کاری کے حقائق معلوم کیے جاسکیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے گئے یا غرب اردن کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یورپی یونین کے ہائی کمشنر نے یہ بیان فلسطین، اسرائیل اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے دورے کے اختتام پر جاری کیا ہے۔
یورپی یونین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ نصف صدی کے بعد آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خطے میں قیام امن کے لیے موجودہ پالیسیاں موثر ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری صرف قراردادوں کی منظوری تک نہیں بلکہ پر عمل درآمد بھی ہونی چاہیے۔
سائلیکوٹز نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ گذشتہ برس منظور کی گئی قرارداد 2334 پر فوری اور بلا تاخیر عمل درآمد کرایا جائے۔