• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل: عرب ارکان کنیسٹ کو پارلیمنٹ سے دخلی کے قانون پر بحث شروع

بدھ 20-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1924
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ کی آئین ساز کمیٹی نے ایک نئے مسودہ قانون پر بحث شروع کی ہے جس کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے عرب ارکان کو ایوان سے بے دخل کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ مسودہ قانون پر ابتدائی مرحلے میں اپوزیشن ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ عرب ارکان کی رکنیت منسوخی کے بجائے انہیں عارضی طورپر کنیسٹ سے نکالا جانا چاہیے۔

مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی رکن کنیسٹ کی رکنیت کی منسوخی کے لیے اپوزیشن کے 10 ارکان سمیت 70 ارکان کی جانب سے اسپیکر کے سامنے شکایت درج کرانا ضروری ہے۔ اسپیکر کے سامنے کسی بھی رکن کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے اس بات کے ثبوت مہیا کرنے ہوں گے کہ مدعا علیہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد پر اکسانے میں ملوث ہے۔ لہٰذا اسے پارلیمنٹ کی رکنیت سے برطرف کیا جائے۔

اپوزیشن کے 10 ارکان سمیت 70 ارکان کی جانب سے دائر درخواست کی روشنی میں پارلیمنٹ اس شکایت پررائے شماری کرائے گی۔ رائے شماری میں 90 ارکان کا حصہ لینا ضروری ہے۔ اگر ان میں سے تین چوتھائی مذکورہ رکن کی رکنیت کی منسوخی کے حق میں رائے دیں تو اسے منظورسمجھا جائے گا اور اس کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔ پارلیمنٹ سے بے دخل رکن کو سپریم کورٹ سے رجوع کا حق حاصل ہو گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں مذکورہ متنازع قانون ایک ایسے وقت میں زیربحث ہے جب دوسری جانب قابض اسرائیلی حکومت میں شامل سیاست دان عرب کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے ارکان کے خلاف آئے روز زہر اگلتے اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی دھمکی دیتے ہیں۔ عرب رکن کنیسٹ حنین الزعبی اور بعض دیگر پرالزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے میں ملوث ہیں اور فلسطینیوں کی دہشت گردی (مزاحمت) کی حمایت کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل: عرب ارکان کنیسٹ کو پارلیمنٹ سے دخلی کے قانون پر بحث شروع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.