• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل عالمی سطح پر مصنوعات کے بائیکاٹ کے تباہ کن اثرات سے پریشان

اتوار 07-09-2014
in عالمی خبریں
0
plf devastatingimpect
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے شہروں میں قائم یہودی کالونیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے عالمی سطح پر بائیکاٹ سے اسرائیل سخت مشکل میں ‌پڑ گیا ہے۔ صہیونی حکومت نے یورپی ممالک میں جاری اپنی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اثرات کم کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ بات فلسطین میں صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "تحفظ صارف یونین” کے سیکرٹری جنرل عزمی شیوخی نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں ‌نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطین میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرانے اور اپنی مصنوعات کو دوبارہ فلسطینی مارکیٹ تک لانے کے لیے کوشاں ہے لیکن فلسطینی عوام نے اس کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرون فلسطین اور بیرون ملک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نتیجے میں صہیونی ریاست کی معیشت کو غیرمعمولی اور تباہ کن نقصان پہنچ رہا ہے لیکن صہیونی حکومت اپنے اس خسارے کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین اور بیرون ملک بائیکاٹ کے اثرات کم کرنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، لیکن فلسطینی عوام اب صہیونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ الشیوخی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزارت اقتصادیات کے ایک اہم عہدیدار نے بھی اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مارکیٹوں میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نتیجے میں حکومت کو غیرمعمولی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ صہیونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد یہودی کالونیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.