• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سے ڈرون طیارے خریدنے کی ڈیل روکنے کے لیے سوئس حکومت پر عوامی دباو

بدھ 11-02-2015
in عالمی خبریں
0
plf drone-public-presure
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی جانب سے اسرائیل سے بغیر پائلٹ ڈرون طرز کے جنگی طیارے خریدنے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سوئس عوام نے اسرائیل سے دفاعی ڈیل روکنے کے لیے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے ذریعے حکومت پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ تل ابیب کے ساتھ کسی قسم کی جوہری ڈیل سے باز رہے کیونکہ ایسا کرنا جنیوا کنونشن کی رو سے بھی غلط ہوگا کیونکہ جنیوا کنونشن انسانی حقوق کی پامالی مرتکب کسی ملک کے ساتھ جوہری معاہدوں کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اسرائیل چونکہ فلسطین میں ‌انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں‌ کا مرتکب ہو رہا ہے، اس لیے اس کے ساتھ ڈرون طیاروں کی خریداری کا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوئس حکومت کو اسرائیل کے ساتھ دفاعی ڈیل سے روکنے کے لیے مقامی، علاقائی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں، ابلاغی ادارے اور عوامی حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیمیں بھی پیش پیش ہیں۔ اس کے علاوہ سوئٹرز لینڈ کے فیصلہ ساز حلقوں اور تھینک ٹینک کی جانب سے بھی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ کسی قسم کی جوہری ڈیل سے باز رہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عوام کی جانب سے بھی حکومتی نمائندوں اور انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے بھی حکومت کو خطوط ارسال کیے جا رہے ہیں۔ اخبارات میں ایسے مضامین شائع کیے جا رہے ہیں جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست سے ڈرون جنگی طیارے خریدنے کے فیصلے سے دستبردار ہوجائے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا بالخصوص سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” اور "ٹیوٹر” پر جاری بحث میں‌ بھی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل سے ڈرون ٹیکنالوجی کی خریداری کا فیصلہ واپس لے۔

خیال رہے کہ سوئس میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے حال ہی میں اسرائیل سے اپنی فوج کے لیے ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ڈیل پر پونے ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ تاہم حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.