• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل زیرحراست فلسطینی بچوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کامرتکب قرار

منگل 12-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0983
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ نے اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر ایک بار پھر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حراستی مراکز میں قید کم سن فلسطینیوں کو بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی نیویارک میں قائم صدر دفتر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی بچوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تفصیلی سے روشنی ڈالی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں بڑی تعداد میں دوسرے شہریوں کے ساتھ ساتھ کم عمر فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد بھی جیلوں میں ڈالی گئی ہے۔ فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے کے لیے اختیار کردہ اس حربے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں ڈالے گئے بیشتربچوں کو اپنے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق بھی نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی بچوں کو حراستی مراکز میں بدترین جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد جیسے مکروہ حربوں کا سامنا ہے۔ بیشتر فلسطینی بچوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں بار بار جسمانی اور ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی ظالمانہ انداز میں تذلیل کی کوشش کی گئی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی فلسطینی علاقوں کے لیے متعین خاتون ڈائریکٹر ساری بشی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں کی داستان نہایت کرب ناک اور افسوسناک ہے۔ اسرائیلی فوج اور تفتیش کار کم عمر فلسطینی بچوں سے بھی خوفناک دہشت گردوں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ بچوں کو جیلوں میں وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا جاتا اورا نہیں نیند سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا ہے۔ بچوں سے اعتراف جرم کرانے کے لیے ان پر تشدد کے ظالمانہ حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہے اور انہیں روز مرہ کی بنیاد پر جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.