• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل دہشت گرد ملک، یو این کمیٹی کی قیادت کا اہل نہیں: عرب لیگ

منگل 14-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1676
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ نے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی ’انسداد دہشت گردی‘ کمیٹی کا سربراہ نامزد کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست خود ایک دہشت گرد ملک ہے جو کسی بھی صورت میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت کا اہل نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی نے قاہرہ میں سفارت کاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست خود سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ مغربی یورپی ملکوں کی طرف سے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ اسرائیل کسی صورت میں اس منصب کا اہل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مغربی یورپ کے بعض ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت اسرائیل کو سپرد کیے جانے کی سفارش کی گئی تھی جس پر فلسطین، عرب ممالک اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قراردادوں کو ہمیشہ پس پشت ڈالا، فلسطین میں دیوار فاصل تعمیر کرکے نسلی امتیاز کو فروغ دیا۔ غیرقانونی یہودی آباد کاری جاری رکھ کر مسئلہ فلسطین سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں کا مذاق اڑیا گیا۔ نام نہاد سیکیورٹی کارروائیوں کی آڑ میں فلسطینی بچوں، ضعیف العمر شہریوں اور خواتین کو آئے روز نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے۔ صہیونی ریاست نے ہزاروں فلسطینیوں کو غیرقانونی طور پر جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔ ایسے میں اسرائیل کسی بھی صورت میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا اہل نہیں ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.