• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل ’خان الاحمر‘ کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا: عبرانی اخبار

جمعرات 12-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11430
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل سے شائع ہونے والے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس کے نواحی علاقے ’خان الاحمر‘ سے فلسطینی بدوؤں کو نکال باہر کرنے اور ان کے مکانات کو مسمار کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔ حکومت جلد ہی فلسطینی قصبے کو صفحہ ہستی سے مٹا کر اس پر صیہونی آباد کارں کے لیے تعمیرات شروع کرے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے’خان الاحمر‘قصبے کو مسمار کرنے کا فیصلہ 16 جولائی تک مؤخر کردیا ہے منسوخ نہیں کرایا۔ عدالتی مہلت ختم ہوتے ہی اسرائیلی حکومت فوج کے ذریعے قصبے میں دوبارہ مسماری اور فلسطینیوں کا بے دخلی آپریشن شروع کرے گی۔

اخباری نامہ نگار عمیرہ ھس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ماضی میں کئی سال سے خان الاحمر کی اراضی کی ملکیت کے جعلی دعوے کرتی رہی ہے اور یہ کہا جاتا رہا ہے کہ خان الاحمر کا علاقہ اسرائیل کا سرکاری رقبہ ہے  اور اس پر فلسطینیوں نے غیرقانونی طور پر مکانات تعمیر کررکھے ہیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے مؤقف میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ خان الاحمر کی اراضی پر فلسطینیوں کو گھر تعمیر کرنے یا وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ اردن کے دور سے یہ علاقہ اسرائیل کا سرکاری حصہ تھا۔

خیال رہے کہ خان الاحمر فلسطینی قصبے کو اسرائیلی فوج متعدد بار مسمار کرچکی ہے۔ گذشتہ ہفتے صیہونی فوج اور پولیس نے قصبے میں رہنے والے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور نہتے فلسطینی بچوں اورخواتین کو بے رحمی کے ساتھ سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے شدید احتجاج کے بعد اسرائیلی سپریم کورٹ نے عارضی طور پر خان الاحمر کی مسماری روک دی تھی۔ تاہم یہ عارضی پابندی بھی صرف چند دن کے لیے ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.