• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل ، ترکی کے درمیان مفاہمتی معاہدے کا فارمولہ تیار: عبرانی ٹی وی

جمعہ 03-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1572
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کے مابین مصالحتی فارمولے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ ترکی اور اسرائیل پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فارمولے پر متفق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ترکی میں حماس کے نمائندہ دفترکو ختم کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ پر ترکی اور اسرائیل کی جانب سے سرکاری سطح پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹ میں سفارتی ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی کے مابین دو طرفہ معاہدہ جلد ہی منصہ شہود پر آ جائے گا۔

اس سلسلے میں جلد ہی دونوں ملکوں کے مندوبین بھی آپس میں براہ راست مذاکرات کریں گے۔ خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات سنہ 2010ءکو اس وقت تعطل کا شکار ہوئے تھے، جب اسرائیل نے ترکی سےغزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے امداد لے کر آنے والے بحری جہاز مرمرہ پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں دس ترک رضاکار شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.