مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمان نے ملک کو خالصتاً یہودی ریاست قرار دینے کا متنازعہ بِل منظور کرلیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قدس کی غاصب پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ متنازع بل میں ملک کو خالصتاً یہودی ریاست قراردیا گیا ہے۔ بل کے مطابق صیہونی بستیوں کی آباد کاری قومی مفاد میں ہے جبکہ قدس اس کا دارالحکومت ہوگا۔بل کی حمایت میں 62 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیے جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کے خلاف پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور پرچیاں پھاڑی گئیں جبکہ متنازع بل کی منظوری پر جگہ جگہ احتجاج بھی کیا جارہاہے۔
اسرائیلی عرب ارکان پارلیمان نے اس بل پر تنقید کی ہے۔
اسرائیل کی نوے لاکھ آبادی میں سے صرف بیس فیصد آبادی اسرائیلیوں کی ہے۔