• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی بچوں کو عمرقید کی سزا دینے کا قانون پیش

اتوار 27-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0802
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ آج اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] میں ایک نیا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے جس میں مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث فلسطینی بچوں کو چاہے ان کی عمر 14 سال یا اس سے کم ہی کیوں نہ ہوعمر قید کی سزا کی سفارش کی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ مسودہ قانون وزیرانصاف ’ایلیٹ چاکیڈ‘ نے پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں، یہودی آباد کاروں پر حملوں کے الزام میں پکڑے گئے فلسطینی بچوں کو عمر قید کی سزا دی جائے چاہے ان کی عمریں چودہ سال یا اس سے بھی کم کیوں نہ ہوں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ مکروہ ہتھکنڈہ ایک ایسےوقت میں اختیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جب اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی بچوں کی تعداد 500 سے زائد ہے اور ان میں سے بیشتر کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ کئی بچوں کی عمریں 14 سال سے بھی کم ہیں۔ اسرائیل میں 18 سال یا اس سے بھی کم عمر کے بچوں کو سزائیں دینا معمول کی بات ہے مگر اب یہ ظالمانہ سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے 14 سال اور اس سے بھی کم عمر بچوں تک لایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی خاتون وزیر انصاف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس مجوزہ قانون کی منظوری سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس روکنے میں مدد ملے گی کیونکہ بیشتر فلسطینی بچے گرفتاری کے بعد چھوٹ جاتے ہیں اور وہ دوبارہ مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر پارلیمنٹ کم عمر فلسطینی بچوں کو بھی عمر قید کی سزا تجویز کرتی ہے تو فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ خود ہی دم توڑ جائے گی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی بچوں کو عمرقید کی سزا دینے کا قانون پیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.