• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی ٹی وی کی نشریات جام، فلسطینی تحریک آزادی کے ترانے نشرکردیے گئے

ہفتہ 12-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0635
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں نامعلوم ہیکروں نے اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 کی نشریات جام کرتے ہوئے ٹی وی پرفلسطینی تحریک انتفاضہ اور آزادی کی حمایت میں ریکارڈ کردہ ترانے چلا دیے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام فلسطینی حیران اور اسرائیلیوں کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب عبرانی ٹی وی پراچانک معمول کی نشریات کی جگہ فلسطینی ترانے نشر ہونا شروع ہوگئے۔ ان ترانوں میں فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیکروں نے نہ صرف صہیونی ٹی وی کی نشریات بند کرتے ہوئے ان پرفلسطینی ترانے چلا دیے بلکہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر بھی نشرکر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق عبرانی ٹی وی پرفلسطینی ترانے چلنے کے بعد ٹی وی کی انتظامیہ اور تکنیکی ماہرین فوری حرکت میں آئے اور ہنگامی بنیادوں پر کئی منٹ کی کوششوں کے بعد ٹی وی کی نشریات بحال کی جاسکیں۔ نشریات بحال کرنے کے بعد ٹی وی پرعبرانی زبان میں اپنے ناظرین کے لیے معذرت کے پیغام کے ساتھ ساتھ یہ اعتراف کیا کہ فلسطینی ’’دہشت گردوں‘‘ نے کارروائی کرکے ٹی وی کی نشریات جام کردی تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کو فلسطینی ہیکروں کی جانب سے ہیک کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ سنہ 2014 ء میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کشی کے دوران القسام بریگیڈ کے تکنیکی ماہرین نے اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں TV 2 اور TV 10 کی نشریات ہیک کرنے کے بعد ان پر اپنی مرضی کا مواد نشرکردیا تھا۔

اسرائیلی ٹی وی سے وابستہ ایک صحافی نے اس کارروائی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ہمیں فلسطینی کم زور اور بے آسرا دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں مگر حقیقی معنوں میں وہ بڑے چالا ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی میں بیٹھ کر راکٹ تیار کرتے ہیں اوریہودی آبادیوں پر پھینکتے ہیں۔ وہاں بیٹھ کر ہمارے ٹی وی چینلوں کی نشریات جام کرتے ہیں۔ نشریات بند کرنے کی تازہ کارروائی میں ہراسرائیلی کے گھر میں خوف کی لہردوڑ گئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی ٹی وی کی نشریات جام، فلسطینی تحریک آزادی کے ترانے نشرکردیے گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.