(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے انٹیلی امور کے وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کے قیام کا مطالبہ تسلیم کرے اپنی نگرانی میں ایک بندرگاہ قائم کرے۔
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس وزیر اسرائیل کاٹز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں اس شرط پر بندرگاہ کے قیام کی تجویز قبول کرلینی چاہئے کہ اس بندرگاہ کا سیکیورٹی کنٹرول اسرائیل کے ہاتھ میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرغزہ کی پٹی کی موجودہ ابترصورت حال کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی جا رہی ہے حالانکہ اسرائیل غزہ سے نکل چکا ہے۔ جب اسرائیل کا غزہ کی پٹی سے کوئی رابطہ اور تعلق نہیں رہا ہے تو اس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ دیگر تنازعات کو بھی حل ہونا چاہیے۔
اگرغزہ کی پٹی میں ایک عدد بندرگاہ لوگوں کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوسکتی ہے تو اسرائیل کو بعض شرائط کےتحت اس تجویز کو قبول کرلینا چاہیے بشرطیکہ اس بندرگاہ پر حماس کاکنٹرول قائم نہ ہو پائے۔