مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے برسوں پرانا خفیہ مواد افشاء کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو نے صیہونی ریاست کے ریکارڈ میں موجود 70 اور 90 سال پرانا حساس اور خفیہ مواد افشاء کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عن قریب ایک نئے مسودے پر دستخط کریں گے جس کے تحت اسرائیل کے خفیہ اور حساس مواد کو افشاء کرنے سے روک دیا جائے گا۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی اداروں کی اپیل پر خفیہ مواد کی معلومات افشاء سے روکا گیا ہے۔
خیال رہے نیتن یاھو نے سنہ 2010ء کو ایک ایسے ہی مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت 50 سال سے 70 سال پر مشتمل خفیہ مواد کو افشاء کرنے سے روک دیا گیا تھا۔