(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی ایک ایسے بل پر ووٹنگ کررہی ہے جس کے تحت فلسطینی مساجد میں ہونے والی اذان پر”شور کی آلودگی” کے بہانے کے تحت پابندی لگا دی جائے گی۔
اس بل کا مقصد بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں میں موجود مساجد کے امام اور موذن حضرات پر پابندی لگانا ہے کہ وہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعے سے اذان نہ دیں۔اس قانون کا ڈرافٹ اسرائیلی دائیں بازو کی پارٹی "جیوش ہوم” سے تعلق رکھنے والے ممبر کنیسٹ [اسرائیلی پارلیمنٹ] مردخائی یوغیف اور ان کے ساتھیوں اور ‘لیکود’ پارٹی کے کچھ ممبران نے پیش کیا ہے۔