• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی میڈیکل رپورٹ میں فلسطینی نوجوان کا قتل دانستہ کارروائی قرار

اتوار 01-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1195
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیقات میں تسلیم کیا ہے کہ اپریل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کا قتل اسرائیلی فوجی کی دانستہ کارروائی تھی۔ یہ دعویٰ غلط ہے کہ فوجی اہلکار نے غیرارادی طورپر الشریف پر شدید زخمی ہونے کے باوجود گولیاں چلائی تھیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی طبی ماہرین کی تازہ رپورٹ امریکی فاکس نیوز نیٹ ورک سے نقل کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عبدالفتاح الشریف کے قاتل اسرائیلی فوجی اہلکار الیوور عزریاہ نے اسے جان بوجھ کرگولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قاتل کو علم تھا کہ زخمی فلسطینی اب کسی قسم کے حملے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی اس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔ اس لیے وہ اسرائیلی فوجیوں کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔ مگر اس کے باوجود فوجی اہلکار نے اس کے قریب جا کر نہایت قریب سے اس کےسر میں کئی گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ اپریل کے وسط میں مقبوضہ بیت المقدس میں تل ارمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک سترہ سالہ فلسطینی بچے عبدالفتاح الشریف کو ایک چیک پوسٹ پرگولیاں مار کر زخمی کردیا۔ زخمی لڑکا کئی گھنٹے وہاں تڑپتا رہا۔ اس دوران ایک دوسرے فوجی اہلکار نے آگے بڑھ کر الشریف کے سر میں کئی گولیاں پیوست کیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جام شہادت نوش کرگیا۔

طبی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار کی جانب سے فلسطینی لڑکے پرحملے کے پس پردہ فوجی کے انتہا پسندانہ نظریات اور متشدد عقائد کار فرما ہیں جنہوں نے فوجی کو فلسطینی نوجوان کی جان لینے پراکسایا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی میڈیکل رپورٹ میں فلسطینی نوجوان کا قتل دانستہ کارروائی قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.