(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ میں حکومتی میڈیا آفس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی روشنی میں اسرائیلی پریس کو غزہ میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک بیان میں اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے چینل ٹو سے تعلق رکھنے والے کسی صحافی کو فیچر رپورٹ کور کرنے کے لئے غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔اسرائیلی صحافی نے پرتگالی پاسپورٹ کا سہارا لیتے ہوئے بیت حانون کراسنگ کے ذریعے سے غزہ میں داخل ہوا اور اس نے ایک ہسپانوی ٹی وی کا پریس کارڈ دکھایا تھا۔ سلامہ کے مطابق اس نے اسی دھوکہ دہی کے تحت فلسطینی شہریوں اور اسکالرز سے بات چیت کی۔
