• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی میڈیا کا قیدیوں کے تبادلے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

بدھ 28-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7648
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیے مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن چینل ’کان‘ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری پس چلمن بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اسرائیلی حکومتی عہدیداروں نے اس خبر پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے درمیان اسلامی تحریک مزحمت ’حماس‘ اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے تیسرے فریق نے دونوں فریقوں کے نمائندوں سے کئی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے زندہ یا مرد اسرائیلی فوجیوں کی بازیابی کے لیے کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری بات چیت میں پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب غزہ کے علاقے میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی قیادت میں جماعت کےایک وفد نے مصر کا ایک ہفتے پر محیط دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں حماس کی قیادت نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں کوششوں میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس رہنما نے قاہرہ میں فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان سے بھی ملاقات کی۔ دحلان نے چھ سال قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے 1050  فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سےآزاد کرائے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی میڈیا کا قیدیوں کے تبادلے میں اہم پیش رفت کا دعویٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.