• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوجی اڈے میں ’’سرنگوں‘‘ کا شہر قائم

اتوار 14-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf tunnelcity
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل فلسطینی مزاحمت کاروں کی زیرزمین سرنگوں کے دفاعی طریقے سے اس حد تک خوف زدہ ہے کہ فوجیوں کو دن رات نت نئے طریقوں سے سرنگوں سے نمٹنے کے گر سکھائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی فلسطین میں قائم ایک فوجی اڈے میں فوجیوں کو سرنگوں سے نمٹنے کی تربیت دینے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک ’’سرنگ سٹی’’ قائم کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل شمالی فلسطین میں ’’الیاکیم‘‘ فوجی کیمپ میں بھی فوجیوں کو سرنگوں سے نمٹنے کی تربیت دینے کے لیے سرنگوں کا شہر بنایا گیا تھا اور اب جنوبی فلسطین کے ’’نحال‘‘ فوجی اڈے میں بھی سرنگوں کا شہر بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کی تلاشی اور ان کی مسماری کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔ سب سے مشکل کام سرنگوں کی تلاش ہوتی ہے۔ فوج کو تربیت دی جا رہی ہے کہ وہ سطح زمین سے کس طرح زیرزمین سرنگ کی موجودگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ یوں انہیں نقشوں اور باقاعدہ کھودی گئی سرنگوں کے ذریعے تربیت دی جا رہی ہے۔

ناحال بریگیڈ کے ایک فوجی افسر نے ٹی وی کو بتایا کہ رواں سال غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگوں کے خطرات سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں فوج کو ہر ممکن تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کار نہ صرف ان سرنگوں کو اسلحہ کے ذخائر کے طورپر استعمال کرتے ہیں بلکہ انہیں اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے اور طویل مدت تک چھپائے رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.