• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی بچوں سے جبری مشقت لیے جانے کا انکشاف

جمعہ 08-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0938
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ذرائع ابلاغ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے اسرائیلی قید خانوں میں ڈالے گئے بچوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے ساتھ ایک نئے اور نہایت ہولناک حربے کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ کم سن فلسطینی قیدیوں سے جیلوں میں جبری مشقت لی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلروں کی جانب سے 15 سال یا اس سے بھی کم عمر فلسطینی بچوں سے جیلوں میں بیگار لی جاتی ہے اور کم سن فلسطینی بچوں سے جبری مشقت کے دوران انہیں اذیتیں بھی دی جاتی ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی ’’اوفیک‘‘ نامی ایک جیل میں مقید فلسطینی بچوں سے بیگار لی جا رہی ہے۔ بعض بچوں کو دن بھر کی غیرمعمولی مشقت کے عوض انہیں تین سے چار ڈالر ادا کیے جاتے ہیں جب کہ بیشتر بچوں کو یہ بھی نہیں دیے جاتے اور ان سے مشقت لی جاتی ہے۔

غرب اردن کے بیت لحم شہر سے تعلق رکھنے والے اسرئیلی جیل میں قید بچے عاید طقاطقہ کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا بھی ’اوفیک‘ جیل ہی میں قید ہے اور اس سے بھی یومیہ چار ڈالر یا پندرہ شیکل کے عوض مشقت لی جاتی ہے۔ اسیر بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو جیل میں برائے نام خوراک دی جاتی ہے مگر ان سے دن بھر مشقتی کام کرائے جاتے ہیں۔

قدس پریس کا کہنا ہے کہ ’اوفیک‘ جیل میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں میں 17 سالہ فادی طاقطقہ بھی شامل ہیں۔ اسے عوفر جیل سے اوفیک جیل منتقل کیا گیا جہاں ایک چھوٹے سے تنگ کمرے میں تین قیدیوں کو ٹھونسا گیا ہے۔ ان تینوں کم عمر فلسطینیوں سے دن بھری مشقتی کام لیا جاتا ہے اور انہیں چوبیس گھنٹے میں صرف ایک گھنٹے کے لیے قید خانے سے باہر نکلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی قید خانوں میں فلسطینی بچوں سے جبری مشقت اور بیگار لیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کی عالمی سطح پر ٹھوس تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینی بچوں سے جبری مشقت لیے جانے کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.