• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی سیاسی جماعتیں یہودی کالونی کی مسماری میں رکاوٹ بن گئیں

اتوار 16-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4707
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک غیرقانونی یہودی کالونی مسمار کیے جانے کے اسرائیلی حکومت کے اعلان پر انتہا پسند صہیونی سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں شامل ایک شدت پسند مذہبی جماعت ’’جیوش ہوم‘‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو دھمکی دی ہے کہ اگرانہوں نے غرب اردن میں قائم ’’عمونا‘‘ نامی یہودی کالونی کو مسمار کرنے کے احکامات دیے تو وہ حکومت کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیوش ہوم کے سربراہ جو اسرائیلی کابینہ میں وزیر بھی ہیں کا کہنا ہے کہ وہ غرب اردن میں قائم ’عمونا‘ نامی یہودی کالونی کو مسمار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس دھمکی کے بعد نیتن یاھو نے جیوش ہوم کے سربراہ، وزیر قانون وانصاف ایلیت چاکید اور وزیر فاع آوی گیڈور لائبرمین کے علاوہ حکومتی امور کے نگران یواف مردخائی کو ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ ’عمونا‘ کالونی کی مسماری کے عدالتی فیصلےپر متفقہ لائحہ عمل جاری کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونی ’عمونا‘ کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت چھ ماہ کے اندر اندر اس کالونی کو خالی کرائے۔

Tags: اسرائیلی سیاسی جماعتیں یہودی کالونی کی مسماری میں رکاوٹ بن گئیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.