جزیرہ نما النقب (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بحر مردار کے علاقے میں قائم اسرائیل کے ایک دھات سازی کے کار خانے سے خطرناک کیمیائی مواد کے اخراج نے مقامی آبادی کے لیے ایک نیا مسئلہ پیدا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ بحر مردار کے قریب دھات سازی کے کارخانے سے ںکلنے والے خطرناک کیمیائی مواد سے ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانے سے ’پروم‘ نامی زہریلا مواد نکل پڑا جس کے باعث شاہراہ 90 کو جنوب میں ’نوی زھر‘ تک بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ’پروم‘نامی کیمیائی مادہ غیرمعمولی درجہ حراست پیدا کرنے، سرخ رنگ کے سیلان مادے اور ہوا میں اڑنے والی گیسوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس میں کلور اور الیوڈ جیسی گیسیں بھی پائی جاتی ہیں اور یہ انسانی جلد، آنکھوں اور حلق کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔
پولیس نے مقامی آبادی کو تاکید ہے کہ وہ گھروں سے زیادہ دیر اور غیرضروری کاموں کے لیے باہر نہ نکلیں۔