• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی جیل میں زخمی فلسطینی قیدی کی حالت غیرہوگئی،علاج سے مسلسل محروم

جمعرات 10-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0609
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے ایک زخمی فلسطینی نوجوان کی دوران حراست علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسیر محمد عویضات کی ٹانگ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔ علاج نہ ہونے کے باعث زخموں سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ دو ہفتے پیشتر صہیونی فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر کریک ڈاؤن کے دوران 19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عویضات کی ٹانگ میں گولی مارنے کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیاتھا۔

دو ہفتے گذر جانے کے باوجود عویضات کی زخمی ٹانگ کا طبی معائنہ نہیں کرایاگیا اور نہ ہی مریض کو کسی قسم کی دوائی مہیا کی گئی ہے

کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی فلسطینی نوجوان کی ٹانگ کا زخم بری طرح خراب ہو رہا ہے اور اس سے بدبو پھیل رہی ہے۔ تعفن کے باعث زخمی کے قریب نہیں جایا جاسکتا مگر صہیونی جیل انتظامیہ مسلسل لاپرواہی اور دانستہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔

فلسطینی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ’حوارہ‘ نامی حراستی مرکز میں قید 28 مریضوں نے علاج کی سہولت نہ ملنے پربھوک ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عویضات کو بھی حوارہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں پہلے ہی کئی مریض صہیونی انتظامیہ کی لاپرواہی کا رونا رو رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی جیل میں زخمی فلسطینی قیدی کی حالت غیرہوگئی،علاج سے مسلسل محروم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.