(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’’مجد‘‘ جیل میں پابند سلاسل دو فلسطینی قیدیوں نے صہیونی مظالم اور اور بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لے کام کرنے والے ادارے’’کلب برائے اسیران‘‘ کی ایک خاتون وکیل نے ’’مجد‘‘ جیل میں بھوک ہڑتالی اسیران سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اکرم زہرھ نامی اردنی نژاد فلسطینی کی بھوک ہڑتال 24 جنوری سے جاری ہے۔ اس نے بھوک ہڑتال اس وقت شروع کی جب قابض فوج نے 15 جنوری 2016 ء کو سزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود رہائی سے انکار کردیا۔دوسرے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیرابو الریش کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے اور اس نے بھی 10 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ ابو الریش کوصہیونی فوجیوں نے جنوری 2015 ء کو دی گئی انتظامی حراست کی سزا میں مسلسل تیسری بار توسیع کی ہے۔۔
