• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل پرخواتین کی عصمت ریزی کےالزام میں فرد جرم عائد

اتوار 24-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1971
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے فوج کے ’’گولانی‘‘ بریگیڈ کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اوفک بوخریز کے خلاف فوجی عدالت کی طرف سے عائد کردہ فرد جرم کی تفصیلات جاری کی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق بریگیڈیئر پر دوران ملازمت اپنے ماتحت کام کرنے والی خواتین فوجی اہلکاروں کی عصمت ریزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی افسرکے اسکینڈل نے صہیونی ریاست کو اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ملٹری پراسیکیوٹر بریگیڈیئر جنرل شیرون افک نے جنرل بوخریز کے مقدمہ کی فرد جرم تیار کی اور اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ فرد جرم میں ملزم کے خلاف 17 نکات بیان کیے گئے ہیں، جن میں ماتحت کام کرنے والی دو خواتین فوجی اہلکاروں کی مبینہ عصمت دری اور اس نوعیت کے کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل بریگیڈیئر جنرل بوخریز کا نام چیف آف اسٹاف کمیٹی کے لیے بھی تجویز کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں انہیں مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ کر دیا گیا تھا۔

سابق فوجی افسر کے خلاف ایک خاتون فوجی اہلکار جو اس وقت فوج میں میجر کے عہدے پر تعینات ہے نے فوجی عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ’’گولانی بریگیڈ‘‘ کے سابق سربراہ بریگیڈیئر جنرل بوخریز نے ان کی عصمت دری کی تھی۔ اس کے بعد ایک دوسری خاتون اہلکار نے بھی مذکورہ ملزم کے خلاف اسی طرح کی ایک شکایت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کسی فوجی افسر کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں بلکہ ماضی میں اس طرح کے کئی اسکینڈل سامنے آچکے ہیں تاہم جنرل بوخریز پرالزام ہے کہ وہ کئی سال تک اپنی فوجی سروس کے دوران ماتحت خواتین کو مختلف حیلوں بہانوں اور حربوں کے ذریعے جنسی ہوس کے لیے بلیک میل کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی بریگیڈیئر جنرل پرخواتین کی عصمت ریزی کےالزام میں فرد جرم عائد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.