• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 19 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ارکان کنیسٹ کے قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ 15-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1685
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہودی ارکان پارلیمان کے قبلہ اوّل میں داخلے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی پرعائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج بدھ کے روز پارلیمنٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کی جانب سے فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کیے جانے اور حالات سازگار ہونے کی یقین دہانی کے بعد پارلیمنٹ نے ارکان کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعائد پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی اخلاقیات کمیٹی کا آج بدھ کو اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں یہودی ارکان پارلیمان اور عرب ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ فی الحال القدس اور مسجد اقصیٰ میں حالات کشیدہ نہیں ہیں۔ اس لیے یہودی ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

چند ہفتے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یولی اڈلچائن نے دھمکی دی تھی جو رکن پارلیمنٹ مسجد اقصیٰ میں جائے گا اس پر سخت نوعیت کی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ انہوں نےعرب ارکان پارلیمنٹ کو بھی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے آنے سے روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ یہودا گلیک نامی ایک انتہا پسند رکن پارلیمنٹ چند روز پہلے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو چکا ہے۔ اس نے پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاتے ہی کئی دوسرے یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.