تل ابیب میں اسرائیل پولیس کے تفتیش کاروں کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے وائل علان کی دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان کے جسم سے کچھ اعضاء نکال لئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اردنی حکام نے پوسٹ مارٹم کے دوران یہ دیکھا ہے کہ علان کے جسم میں سے ان کی زبان، گلہ اور دل کے کچھ ٹشوز نکال لئے گئے ہیں۔
وائل علان کو اسرائیل میں غیر قانونی طور پر ٹھہرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین