• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن نے ’کنفیڈریشن‘ سے متعلق محمود عباس کا بیان مسترد کر دیا

منگل 04-09-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11916
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا وہ بیان مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل اور اردن تیار ہوں تو فلسطین اردن کے ساتھ ’کنفیڈریشن‘ کے لیے آمادہ وتیار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا کہ ’کنفیڈریشن‘ میکینزم سنہ 1984ء سے فلسطینی قیادت کے ایجنڈے پر ہے۔ اس وقت سے آج تک ہمارا یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ ’دو ریاستی‘ حل اردن سے خصوصی تعلقات کا دروازہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنفیڈریشن کے قیام کا فیصلہ فرد واحد یا کوئی ایک گروپ نہیں کرے گا بلکہ یہ دونوں قوموں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ایک وفد نے رام اللہ میں صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد صدر عباس کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کے سامنے اردن کے ساتھ الحاق کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی صدر کو کہا تھا کہ اگر اسرائیل بھی اس کنفیڈریشن کا حصہ بنتا ہے تو وہ اس تجویز کو قبول کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب اردن نے فلسطین۔ اردن کنفیڈریشن کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ اردنی حکومت کی خاتون ترجمان جمانہ غنیمات نے اتوارکے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’کنفیڈریشن‘ کی تجویز ناقابل بحث موضوع ہے۔ فلسطین کے حوالے سے اردن کا موقف واضح ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطین کو بھی ایک آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔ اسرائیل سنہ 1967ء کی جنگ سے قبل  والی پوزیشن پر واپس جائے  اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی داراؒلحکومت تسلیم کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.