• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن نے غزہ کے شہریوں پراضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

پیر 11-01-2016
in عالمی خبریں
0
Jordan Crossing
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے غزہ کی پٹی سمیت دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے عارضی پاسپورٹس کے حامل شہریوں کے ’ورک پرمٹ‘ فیس لازمی قرار دینے کافیصلہ واپس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردنی حکومت نے اپنے ایک تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ ملک میں عارضی طورپرمقیم شہریوں کے لیے ملازمت کے حصول کی اضافی فیس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ کوئی بھی شہری جو اردن کے عارضی پاسپورٹ پر یہاں رہ رہا ہو وہ کسی فیس کے بغیر ملازمت کے حصول کے لیے پرمٹ حاصل کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اردنی حکومت کی جانب سے حال ہی میں یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ اردن میں عارضی پاسپورٹس رکھنے والے دوسرے ملکوں کے شہریوں اور غزہ کے لاکھوں افراد کو کام کاج اور ملازمت کے حصول کے لیے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا جس کی انہیں اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اردن میں عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا جس پر حکومت کو فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ اردن میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے عارضی طورپر مقیم شہریوں کی تعداد سات سے نو لاکھ کے درمیان ہے۔ غزہ کے شہریوں کو فلسطین کے سنہ 1948 ء اور 1967 ء کی جنگوں میں ھجرت کرکے آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ فلسطینی پناپ گزینوں کو اردن میں مکمل شہری حقوق حاصل ہیں مگر غزہ کے شہریوں کو عارضی قیام کی سہولت میسرہے۔ اردن نے غزہ کے لاکھوں افراد کوعارضی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کیے ہیں۔ غزہ کے شہری اردن میں غیرملکی اداروں، سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور جامعات میں دوسرے فلسطینیوں کی طرح آزادانہ داخلہ نہیں لے سکتے ہیں جب کہ فلسطین کے دوسرے علاقوں سے ھجرت کرکے وہاں آنے والے ان تمام حقوق کے حق دار سمجھے جاتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.